۱۰۳. سورۃ العصر
زمانہ
ٱلْعَصْر

سورۃ العصر

زمانہ
۳ آیاتمکی

سورۃ العصر (العصر، معنی: زمانہ) قرآن کی ۱۰۳ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۳ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۳۰ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۶۰۱ سے شروع ہوتی ہے۔

سورۃ العصر کا تعارف

نام :

    

پہلی آیت کے لفظ العَصْر

کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔

زمانۂ نزول :

    اگرچہ مجاہد ، قتادہ اور مقاتل نے اسے مدنی کہا ہے ، لیکن مفسرین کی عظیم اکثریت اسے مکّی قرار دیتی ہے۔ اور اس کا مضمون یہ شہادت دیتا ہے کہ یہ مکّہ کے بھی ابتدائی دور میں نازل ہوئی  ہو گی۔ جب اسلام کی تعلیم کو  مختصر اور انتہائی دلنشین فقروں میں بیان کیا جاتا تھا، تا کہ سُننے والے ایک دفعہ اُن کو سُن کر  بھُولنا بھی چاہیں تو نہ بھول سکیں۔ اور وہ آپ سے آپ لوگوں کی زبانوں پر چڑھ جائیں۔

ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Loading…

سورۃ العصر کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ

لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
  1. 103:1وَٱلْعَصْرِزمانے کی قسم.
  2. 103:2إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍبیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.
  3. 103:3إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِسوائے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی.
سورۃ سنیںMishary Alafasy