۱۰۱. سورۃ القارعہ
کھڑکھڑاہٹ
ٱلْقَارِعَة

سورۃ القارعہ

کھڑکھڑاہٹ
۱۱ آیاتمکی

سورۃ القارعہ (القارعة، معنی: کھڑکھڑاہٹ) قرآن کی ۱۰۱ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۱۱ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۳۰ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۶۰۰ سے شروع ہوتی ہے۔

سورۃ القارعہ کا تعارف

نام :

 

 پہلے لفظ اَلْقَارِعَۃِ

کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ یہ صرف نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے مضمون کا عنوان بھی ہے ، کیونکہ اس میں ساراذکر قیامت ہی کا ہے۔

زمانۂ نزول :

  

اس  کے مکّی ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے مضمون سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھی مکّۂ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔

موضوع اور مضمون:

  اس کا موضوع ہے قیامت اور آخرت۔ سب سے پہلے لوگوں کو یہ کہہ کر چَونکا یا گیا ہے کہ عظیم حادثہ ! کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟ تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ اِس طرح سامعین کو کسی ہولناک واقعہ کے پیش آنے کی خبر سننے کے لیے تیار کرنے کے بعد دو فقروں میں ان کے سامنے قیامت کا نقشہ پیش کر دیا گیا ہے کہ اُس روز لوگ گھبراہٹ کے عالم میں اِس طرح ہر طرف بھاگے بھاگے پھر یں گے جیسے روشنی پر آنے والے پروانے بِکھرے ہوئے ہوتے ہیں، اور پہاڑوں کا حال یہ ہو گا کہ وہ اپنی جگہ سے اکھڑ جائیں گے ، ان کی بندش ختم ہو جائے گی اور وہ دُھنکے ہوئے اون کی طرح ہو کر رہ جائیں گے۔ پھر بتایا گیا ہے کہ آخرت میں جب لوگوں کا حساب کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی  عدالت قائم ہو گی تو اُس میں فیصلہ اِس بنیاد پر ہو گا کہ کس شخص کوے نیک اعمال بُرے اعمال سے زیادہ وزنی ہیں ، اور کس کے نیک اعمال کا وزن اس کے بُرے اعمال کی بہ نسبت ہلکا ہے۔ پہلی قسم کے لوگوں کو وہ عیش نصیب  ہوگا  جس سے وہ خوش ہو جائیں گے ، اور دوسری قسم کے لوگوں کو اُس گہری کھائی میں پھینک دیا جائے گا جو آگ سے بھری ہوئی ہو گی۔

ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Loading…

سورۃ القارعہ کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ

لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
  1. 101:1ٱلْقَارِعَةُکھڑکھڑا دینے والی.*
  2. 101:2مَا ٱلْقَارِعَةُکیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.
  3. 101:3وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُتجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.
  4. 101:4يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِجس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.
  5. 101:5وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِاور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.
  6. 101:6فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥپھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.
  7. 101:7فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍوه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.
  8. 101:8وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥاور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.
  9. 101:9فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌاس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.
  10. 101:10وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْتجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.
  11. 101:11نَارٌ حَامِيَةٌۢوه تند وتیز آگ (ہے).
سورۃ سنیںMishary Alafasy