۸۱. سورۃ التکویر
لپیٹنا
ٱلتَّكْوِير

سورۃ التکویر

لپیٹنا
۲۹ آیاتمکی

سورۃ التکویر (التكوير، معنی: لپیٹنا) قرآن کی ۸۱ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۲۹ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۳۰ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۵۸۶ سے شروع ہوتی ہے۔

سورۃ التکویر کا تعارف

نام :

پہلی ہی آیت کے لفظ

کُوِّرَتْ

سے ماخوذ ہے۔

کُوِّرَتْ

تکویر سے صیغہ ماضی مجہول ہے جس کے معنی ہیں لپیٹی گئی۔ اس نام سے مراد یہ ہے کہ وہ سورت جس میں لپیٹنے کا ذکر آیاہے۔

زمانۂ نزول :

مضمون اور اندازِ بیان سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ مکّہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔

موضوع اور مضمون:

اس کے دو موضوع ہیں۔ ایک آخرت، دوسرے رسالت۔

پہلی چھ آیتوں میں قیامت کے پہلے مرحلے کاذکر کیا گیا ہے جب سورج بےنور ہو جائے گا، ستارے بکھر جائیں گے، پہاڑی زمین سے اکھڑ کر اڑنے لگیں گے، لوگوں کو اپنی عزیز ترین چیزوں تک کا ہوش نہ رہیگا، جنگلوں کے جانور بد حواس ہو کر اکھٹے ہو جائی گے اور سمندر بھڑک اٹھیں گے۔ پھر سات آیتوں میں دوسرے مر حلے کا ذکر ہے جب روحیں از سر نو جسموں کے ساتھ جودی جائیں گی، نامہ اعمال کھولے جائیں گے، جرائم کی باز پرس ہوگی، آسمان کے سارے پردے ہٹ جائیں گے اور دوزخ جنّت سب چیزیں نگاہوں کے سامنے عیاں ہو جائیں گی۔ آخرت کا یہ سارا نقشہ کھینچنے کے بعد یہ کہہ کر انسان کو سوچنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے کہ اُس وقت ہر شخص کو خود ہی معلو م ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیاہے۔          اس کے بعد رسالت کا مضمون لیا گیا ہے ۔ اس میں اہلِ مکّہ سے کہا گیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ تمہارے سامنے پیش کر رہے ہیں وہ کسی دیوانے کی بڑ نہیں ہے، نہ کسی شیطان کا ڈالا ہوا وسوسہ ہے، بلکہ خدا کے بھیجے ہوئے ایک بزرگ، عالی مقام اور امانت دار پیغام بر کا بیان ہے جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے آسمان کے اُفق پر دن کی روشنی میں اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اِ س تعلیم سے منہ موڑ کر آخر تم کدھر چلے جا رہے ہو؟

ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Loading…

سورۃ التکویر کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ

لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
  1. 81:1إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْجب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
  2. 81:2وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْاور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.
  3. 81:3وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْاور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.
  4. 81:4وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْاور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.
  5. 81:5وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْاور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.
  6. 81:6وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْاور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.
  7. 81:7وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْاور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.
  8. 81:8وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْاور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.
  9. 81:9بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْکہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟
  10. 81:10وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْاور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.
  11. 81:11وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْاور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.
  12. 81:12وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْاور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.
  13. 81:13وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْاور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.
  14. 81:14عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْتو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.
  15. 81:15فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِمیں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.
  16. 81:16ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِچلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.
  17. 81:17وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَاور رات کی جب جانے لگے.
  18. 81:18وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَاور صبح کی جب چمکنے لگے.
  19. 81:19إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍیقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.
  20. 81:20ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍجو قوت واﻻ ہے، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.
  21. 81:21مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍجس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین ہے.
  22. 81:22وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍاور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.
  23. 81:23وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِاس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.
  24. 81:24وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍاور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.
  25. 81:25وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍ رَّجِيمٍاور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.
  26. 81:26فَأَيْنَ تَذْهَبُونَپھر تم کہاں جا رہے ہو.
  27. 81:27إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَیہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.
  28. 81:28لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ(بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.
  29. 81:29وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَاور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.
سورۃ سنیںMishary Alafasy