۸۲. سورۃ الانفطار
ٹکڑے ہونا
ٱلْإِنْفِطَار

سورۃ الانفطار

ٹکڑے ہونا
۱۹ آیاتمکی

سورۃ الانفطار (الإنفطار، معنی: ٹکڑے ہونا) قرآن کی ۸۲ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۱۹ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۳۰ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۵۸۷ سے شروع ہوتی ہے۔

سورۃ الانفطار کا تعارف

نام :

پہلی ہی آیت کے لفظ

اِنْفَطَرَتْ

سے ماخوذ ہے۔ اِنفِطار مصدر ہے جس کے معنی پھٹ جانے کے ہیں۔ اس نام کا مطلب یہ ہے کہ یہ وہ سورت ہےجس میں آسمان پھٹ جانے کا ذکر آیا ہے۔

زمانۂ نزول :

 

اس کا اور سورہ تکویر کا مضمون ایک دوسرے سے نہایت مشابہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سورتیں قریب قریب ایک ہی زمانے میں نازل ہوئی ہیں۔

موضوع اور مضمون:

اس کاموضوع  آخرت ہے۔ مُسند احمد، ترمذی، ابن المُنذر، طَبرانی، حاکم اور ابن مردُویہ کی روایت ہے کہ حضرت عبد اللہؓ بن عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بیان کیا:

مَنْ سَرَّہٗ اَن ینظر الیٰ یوم القیمٰۃ کانہ رأی عین فلیقرأ اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ، وَاِذَ السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ، وَاِذَ السَّمَآءُ انْشَقَّتْ۔

"جو شخص چاہتا ہو کہ روز قیامت کو اِس طرح دیکھ لے جیسے آنکھوں سے دیکھا جاتا ہے تو وہ سورہ تکویر اور سورہ اِنفِطار، اور سورہ انشقاق کو پڑھ لے"۔

          اس میں سب سے پہلے روزِ قیامت کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ پیش آجائیگا تو ہر شخص کے سامنے اس کا کیا دھرا سب آجائے گا۔ اس کے بعد انسان کو احساس دلایا گیا ہے کہ جس رب نے تجھ کو وجود بخشا اور جس کے فضل و کرم کی وجہ سے  آج تو سب مخلوقات سے بہتر جسم اور اعضاء لیے پھرتا ہے، اس کے بارے میں یہ دھوکا تجھے کہاں سے لگ گیا کہ وہ صرف کرم ہی کرنے والا ہے، انصاف کرنے والا نہیں ہے؟ اُس کے کرم کے معنی یہ تو نہیں ہیں کہ تو اس کے انصاف سے بے خوف ہوجائے۔ پھر انسان کو خبر دار کیا گیا ہے کہ تو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہ، تیرا  پورا نامہ اعمال کیا جا رہا ہے۔ اور نہایت معتبر کاتب ہر وقت تیری تمام حرکات و سکنات کو نوٹ کر رہے ہیں۔ آخر میں پورے زور کے ساتھ کہا گیا ہے کہ یقیناً روز جزا برپا ہونے والا ہے جس میں نیک لوگوں کو جنّت کا عیش اور بد لوگوں کو جہنم کا عذاب نصیب ہو گا۔اس روز کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا ، فیصلے کے اختیارات بالکل اللہ کے ہاتھ میں ہونگے۔

ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Loading…

سورۃ الانفطار کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ

لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
  1. 82:1إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْجب آسمان پھٹ جائے گا.
  2. 82:2وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْاور جب ستارے جھڑ جائیں گے.
  3. 82:3وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْاور جب سمندر بہہ نکلیں گے.
  4. 82:4وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْاور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.
  5. 82:5عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.
  6. 82:6يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِاے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.
  7. 82:7ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَجس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا.
  8. 82:8فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَجس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.
  9. 82:9كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.
  10. 82:10وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَیقیناً تم پر نگہبان عزت والے.
  11. 82:11كِرَامًا كَٰتِبِينَلکھنے والے مقرر ہیں.
  12. 82:12يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَجوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.
  13. 82:13إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍیقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.
  14. 82:14وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍاور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.
  15. 82:15يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِبدلے والے دن اس میں جائیں گے.
  16. 82:16وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَوه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.
  17. 82:17وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِتجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.
  18. 82:18ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِمیں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.
  19. 82:19يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَئًْا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.
سورۃ سنیںMishary Alafasy