سورۃ البروج
سورۃ البروج (البروج، معنی: برج) قرآن کی ۸۵ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۲۲ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۳۰ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۵۹۰ سے شروع ہوتی ہے۔
سورۃ البروج کا تعارف
نام :
پہلی آیت کے لفظ
اَلْبُرُوْجکو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔
زمانۂ نزول :
اس کا مضمون خود یہ بتا رہا ہے کہ یہ سورۃ مکہ معظمہ کے اس دور میں نازل ہوئی ہے جب ظلم و ستم پوری شدت کے ساتھ برپا تھا اور کفار مکہ مسلمانوں کو سخت سے سخت عذاب دے کر ایمان سے پھیر دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
موضوع اور مضمون:
اس کاموضوع کفار کو اس ظلم و ستم کے بُرے انجام سے خبر دار کرنا ہے جو وہ ایمان لانے والوں پر توڑ رہے تھے، اور اہلِ ایمان کو یہ تسلی دینا ہے کہ اگر وہ ان مظالم کے مقابلے میں ثابت قدم رہیں گے تو ان کو اس کا بہترین اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ ظالموں سے بدلہ لےگا۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے اصحاب الاُخدود کا قصہ سنایا گیا ہے جنہوں نے ایمان لانے والوں کو آگے سے بھرے ہوئے گڑھوں میں پھینک پھینک کر جلا دیا تھا۔ اور اس قصے کے پیرا ے میں چند باتیں مومنوں اور کافروں کے ذہن نشین کرائی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ جس طرح اصحاب الاُخدود خدا کی لعنت اور اس کی مار کے مستحق ہوئے اسی طرح سردارانِ مکہ بھی اس کے مستحق بن رہے ہیں۔ دوسرے یہ کہ جس طرح ایمان لانے والوں نے اس وقت آگ کے گڑھوں میں گر کر جان دے دینا قبول کر لیا تھا اور ایمان سے پھرنا قبول نہیں کیا تھا، اسی طرح اب بھی اہلِ ایمان کو چاہیے کہ ہر سخت سے سخت عذاب بھگت لیں مگر ایمان کی راہ سے نہ ہٹیں ۔تیسرے یہ کہ جس خدا کے ماننے پر کافر بگڑتے اور اہلِ ایمان اصرار کرتے ہیں وہ سب پر غالب ہے، زمین و آسمان کی سلطنت کا مالق ہے، اپنی ذات میں آپ حمد کا مستحق ہے، اور وہ دونوں گروہوں کے حال کو دیکھ رہا ہے ، اس لیے یہ عمل یقینی ہے کہ کافروں کو نہ صرف ان کے کفر کی سزا جہنم کی صورت میں ملے ، بلکہ اس پر مزید ان کے ظلم کی سزا بھی ان کو آگ کے چَرکے دینے کی شکل میں بھگتنی پڑے ۔ اسی طرح یہ امر بھی یقینی ہے کہ ایمان لا کر نیک عمل کرنے والے جنت میں جائیں ، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ پھر کفار کو خبر دار کیا گیا ہے کہ خدا کی پکڑ بڑی سخت ہے، اگر تم اپنے جتّھے کی طاقت کے زعم میں مبتلا ہو تو تم سے بڑے جتھے فرعون اور ثمو د کے پاس تھے، ان کے لشکروں کا جو انجام ہوا ان سے سبق حاصل کرو۔ خدا کی قدرت تم پر اس طرح محیط ہے کہ اُس کے گھیرے سے تم نکل نہیں سکتے ، اور قرآن، جس کی تکذیب پر تم تُلے ہوئے ہو، اس کی ہر بات اٹل ہے ، وہ اس لوحِ محفوظ میں ثَبْت ہے، جس کا لکھا کسی کے بدلے نہیں بدل سکتا۔
ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن
سورۃ البروج کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ
لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
- 85:1وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِبرجوں والے آسمان کی قسم!
- 85:2وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِوعده کیے ہوئے دن کی قسم!
- 85:3وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍحاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!
- 85:4قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.
- 85:5ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِوه ایک آگ تھی ایندھن والی.
- 85:6إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌجب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.
- 85:7وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌاور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.
- 85:8وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِیہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے.
- 85:9ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌجس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.
- 85:10إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِبیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.
- 85:11إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُبیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.
- 85:12إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌیقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.
- 85:13إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُوہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.
- 85:14وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُوه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.
- 85:15ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُعرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.
- 85:16فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُجو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے.
- 85:17هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِتجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟*
- 85:18فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ(یعنی) فرعون اور ثمود کی.
- 85:19بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.
- 85:20وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢاور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.
- 85:21بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌبلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.
- 85:22فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭلوح محفوظ میں (لکھا ہوا).