سورۃ المعارج
سورۃ المعارج (المعارج، معنی: عروج) قرآن کی ۷۰ویں سورۃ ہے۔ یہ مکی سورۃ ہے جس میں ۴۴ آیات ہیں، اور یہ پارہ ۲۹ میں مدنی مصحف کے صفحہ ۵۶۸ سے شروع ہوتی ہے۔
سورۃ المعارج کا تعارف
نام :
تیسری آیت کے لفظ
ذِی المَعَارِجسے ماخوذ ہے۔
زمانۂ نزول :
اس کے مضامین شہادت دیتے ہیں کہ اس کا نزول بھی قریب قریب اُنہی حالات میں ہوا ہے جن میں سورہ الحاقّہ نازل ہوئی تھی۔
موضوع اور مضمون:
اس میں اُن کفار کو تنبیہ اور نصیحت کی گئی ہے جو قیامت اور آخرت اور دوزخ اور جنت کی خبروں کا مذاق اڑاتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چلینج دیتے تھے۔ کہ اگر تم سچے ہو اور تمہیں جُھٹلا کر ہم عذابِ جہنم کے مستحق ہو چکے ہیں تو لے آؤ وہ قیامت جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو۔ اس سورة کی ساری تقریر اسی چیلنج کے جواب میں ہے۔
ابتدا میں ارشاد ہوا کہ مانگنے والا عذاب مانتا ہے۔ وہ عذاب انکار کرنے والوں پر ضرور واقع ہو کر رہے گا۔اور جب وہ واقع ہوگا تو اسے کوئی دفع نہ کر سکے گا، مگر وہ اپنے وقت پر واقع ہوگا۔ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ لہٰذا اِن کے مذاق اڑانے پر صبر کرو۔ یہ اُسے دور دیکھ رہے ہیں اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں۔پھر بتا یا گیا کہ قیامت جس کے جلدی لے آنے کا مطالبہ یہ لوگ ہنسی اور کھیل کے طور پر کر رہے ہیں کیسی سخت چیز ہے اور جب وہ آئے گی تو اِن مجرمین کا کیسا بُرا حشر ہو گا۔ اُس وقت یہ اپنے بیوی بچوں، اور اپنے قریب ترین رشتہ داروں تک کو فدیہ میں دے ڈالنے کے لیے تیار ہو جائیں گے تا کہ کسی طرح عذاب سے بچ نکلیں، مگر نہ بچ سکیں گے۔
اس کے بعد لوگوں کوآگاہ کیا گیا ہےکہ اُس روز انسانوںکی قسمت فیصلہ سراسر اُن ے عقیدے اور اخلاق و اعمال کی بنیا پر کیا جائےگا۔ جن لوگو نے دنیا میں حق سے منہ موڑا ہے اور مال سمیٹ سمیٹ کر اور سنیت سنیت کر رکھا ہے و ہ جہنم کے مستحق ہوں گے۔ ا ور جنہوں ن یہاں خدا کے عذاب کا خوف کیا ہے،آخرت کو مانا ہے، نماز کی پابندی کی ہے، اپنے مال سے خدا کے محتاج بندوں کا حق ادا کیاہے،بدکاریوں سےدامن پاک کر رکھا ہے، امانت میں خیانت نہیں کی ہے، عہدوپیمان اور قول و قرار کا پاس کیا ہے او ر گواہی میں راست بازی پر قائم رہے ہیں وہ جنت میں عزت کی جگہ پائیں گے۔آخر میں مکہ کہ ان کفار کوجو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر آپ کا مذاق اڑانے کے لیے چاروں طرف سے ٹوٹے پڑتے تھے، خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر تم نہ مانو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری جگہ دوسرے لوگوں کو لے آئے گا ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلقین کی گئی ہے کہ اِن کے تمسخُر کی پروا نہ کریں، یہ اگر قیامت ہی کی ذلت دیکھنے پر مُصر ہیں تو انہیں اپنے بیہودہ مشغلوں میں پڑا رہنے دیں، اپنا بُرا انجام یہ خود دیکھ لیں گے۔
ماخذ: سید ابو اعلیٰ مودودیؒ - تفہیم القرآن
سورۃ المعارج کی تمام آیات — عربی متن اور اردو ترجمہ
لفظی ترجمہ، تلفظ اور تفسیر کے لیے کوئی بھی آیت کھولیں۔
- 70:1سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
- 70:2لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌکافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.
- 70:3مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِاس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.
- 70:4تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍجس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.
- 70:5فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًاپس تو اچھی طرح صبر کر.
- 70:6إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًابیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.
- 70:7وَنَرَىٰهُ قَرِيبًااور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.
- 70:8يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِجس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا.*
- 70:9وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِاور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.
- 70:10وَلَا يَسَْٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًااور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.
- 70:11يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
- 70:12وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِاپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.
- 70:13وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُْٔوِيهِاور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.
- 70:14وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِاور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.
- 70:15كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.
- 70:16نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰجو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.
- 70:17تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰوه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.
- 70:18وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓاور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.
- 70:19۞ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًابیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.
- 70:20إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًاجب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
- 70:21وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًااور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
- 70:22إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَمگر وه نمازی.
- 70:23ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَجو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.
- 70:24وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌاور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.
- 70:25لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِمانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.
- 70:26وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِاور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.
- 70:27وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَاور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.
- 70:28إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍبیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.
- 70:29وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَاور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.
- 70:30إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.
- 70:31فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَاب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
- 70:32وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَاور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.
- 70:33وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَاور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.
- 70:34وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَاور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.
- 70:35أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَیہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.
- 70:36فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَپس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
- 70:37عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَدائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..
- 70:38أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍکیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
- 70:39كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ(ایسا) ہرگز نہ ہوگا۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.
- 70:40فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَپس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
- 70:41عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَاس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں.
- 70:42فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَپس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
- 70:43يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَجس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.
- 70:44خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.